بھارتی حکمران اور افواج کشمیر میں غیر قانونی قبضے کے خلاف عوامی تحریک سے خوفزدہ ہے

Published on June 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 353)      No Comments


سری نگر(یوا ین پی) کشمیری خواتین کی تنظیم دختران ملت کی جنرل سیکریٹری ناہیدہ نصرین نے کہا کہ سیاست دانوں اور اعلی فوجی افسران کی حوصلہ افزائی کے بعد فوجیوں نے کشمیر میں دہشت کا ماحول پیدا ہے اور وہ اپنی مرضی سے عام لوگوں کو مار رہے ہیں۔ ناہدہ نصرین نے کہا کہ بھارتی حکمران اور افواج کشمیر میں غیر قانونی قبضے کے خلاف عوامی تحریک سے خوفزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کشمیری نوجوان کو جیپ کے ساتھ باھندے جانے کے بعد شروع ہوا ہے۔ ناہدہ نصرین نے کہا کہ یہ فوجی جبراور یہ ریاستی ظلم وستم کی کھلی مثال ہے۔ انہوں نے رنگریٹ سرینگر اور آرونی اور اب بجبہاڑہ میں محمد اشرف نامی نوجوان کی ہلاکت اورپانپور میں فورسز اہلکاروں کی طرف سے نوجوانوں کے خلاف طاقت کے استعمال پر بھی سخت مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے کشمیر پر ظلم جاری رکھا تو ایک دن ایسا آئے گاکہ کشمیر تو آزاد ہوگا مگر بھارت کی سالمیت ختم ہوجائیگی

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog