صدر مملکت اور وزیر اعظم کی قومی ٹیم کو آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد

Published on June 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 331)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی) صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے قومی ٹیم کو آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔صدر مملکت ممنون حسین نے قومی ٹیم کو چیمپئینز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی اور تاریخی کامیابی پر قومی کھلاڑیوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے اپنے عزم اور اتحاد سے تاریخی کامیابی حاصل کی جب کہ کرکٹ کی طرح باہمی اتحاد اور عزم سے زندگی کے دیگر شعبوں میں عظیم کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔وزیر اعظم نواز شریف نے بھی بھارت کے خلاف شاندار فتح پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف تاریخی فتح حاصل کر کے قوم کا سر فخصدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے قومی ٹیم کو آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی جیتنے پر مبارکبادر سے بلند کر دیا۔چیئرمین تحریک انصاف کی پاکستان ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کا فائنل جیتنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف فائنل میں شاندار کارکردگی دکھانے پر پوری ٹیم تحسین کی مستحق ہے، پاکستانی ٹیم نے مجموعی طور پر بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، قدرے جونیئر کھلاڑیوں کے ساتھ بڑے مقابلے میں عمدہ کارکردگی سے ٹیم نے اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے جب کہ دعا گو ہوں کہ کامیابی یوں ہی پاکستانی ٹیم کے قدم چومتی رہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھارت کوچیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں شکست دینے پر کرکٹ ٹیم اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے روایتی حریف بھارت کو ہرا کرتاریخ رقم کی ہے،نوجوان بلے بازفخر زمان نے سنچری کر کے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔
چیمپینز ٹرافی میں روایتی حریف کے مقابلے میں شاندار کامیابی پر وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے بھی پاکستانی ٹیم اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فائنل میچ میں فتح ٹیم کی محنت اور قوم کی دعاوٴں کا نتیجہ ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy