چمپا اور چمبیلی میں صباجوزف کا اضافہ

Published on June 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 452)      No Comments

صبا جوزف پی ٹی وی،ہم ٹی وی اور دیگر ٹی وی چینلز پر کئی سیریلز میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکی ہیں
کراچی(یو این پی)ٹی وی چینل جیو کہانی سے حالیہ آن ایئر مشہور و معروف سوپ ’’چمپا اور چمبیلی‘‘ میں ایک اور نئی اداکارہ کا اضافہ کیا گیا ہے جسے صبا جوزف بڑی خوبصورتی سے نبھاتی نظر آئیں گی یواین پی کے مطابق صبا جوزف اس سے قبل پی ٹی وی،ہم ٹی وی اور دیگر ٹی وی چینلز پر کئی سیریلز اور سوپ میں بڑی عمدگی سے اپنے فن کا مظاہرہ کر چکی ہیں اور آنے والے فلمی فیسٹیول کی ایک فلم میں مرکزی کردار کیا ہے جس کا موضوع معاشرے میں عورت کے ساتھ ناروا سلوک اور ان کے حقوق پر ہے،فلم کو بین الاقوامی فلمی فیسٹیول میں بھیجا جائے گا، اب انہیں ایک مرکزی کردادر کے لیے ’’چمپا اور چمبیلی‘‘ میں کاسٹ کیا گیا ہے مذکورہ سو پ کو کہنہ مشق اسکرپٹ رائٹر مصطفی ہاشمی نے تحریر کیا ہے اور ہدایات فیصل عمر ترک کی ہے جب کہ کاسٹ میں فاطمہ آفندی، فضیلہ قاضی، کرن تعبیر اور پروین اکبر کے ساتھ کئی دیگرمعروف اداکار شامل ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes