میاں صاحب آپ کی رسی کھینچی گئی ہےتھوڑے دنوں میں نتیجہ سامنے آ جائے گا ، قمر زمان کائرہ

Published on June 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 410)      No Comments


لاہور (یواین پی) پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدرقمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ میاں صاحب آپ کی رسی کھینچی گئی ہے بس 10پندرہ دن کی گیم ہے نتیجہ سامنے آ جائے گا،نواز شریف آپ کا کبھی احتساب نہیں ہوا اور دنیا کی پالیسی کے تحت آپ کی کمپنیاں اور کارخانے حکومت کی تحویل میں لیا گیا بڑی کمپنی ڈیکو بھی قومیت ہوئی آپ کا کیا احتساب ہوا،کہتے ہیں اکیلے کا احتساب ہو رہاہے پانامہ میں آپ کا نام آیا اپوزیشن سڑکوں پر آ گئی ،نوازشریف اور عمران خان کے حیلے بہانے نہیں چلیں گے۔  ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے افطارڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ ہماری قائد محترمہ بے نظیر بھٹو کی 64ویں سالگرہ ہے وہ سب سے چھوٹی عمر میں ملک کی وزیر اعظم بنیں،بی بی نے ساری زندگی جدوجہد کی جیلیں کوڑے پھانسیاں ہیں۔ بے نظیر نے دکھ جھیل کر شکوے نہیں کئے ان کے اقتدارپر براجمان انکل چھوڑ کر چلے گئے جب پارٹی پر جیلیں پھانسیاں ہیں اس وقت پارٹی کو ساتھ لے کر چلیں،بی بی نے جمہوریت کی جنگ لڑی،بی بی کے ملک آمد پر ملک کے نوجوانوں بہنوں بھائیوں نے جو لاہور میں استقبال کیا تو دشمنوں کی آنکھیں کھلی رہ گئیں آمر کے پائوں ڈگمگا گئے اور پارٹی مضبوط ہوئی تو موسمی پرندے بھی واپس آنے لگے، بی بی نے تنکا تنکا جوڑ کر مضبوط پارٹی کی بنیاد رکھی ،ایک طرف انٹیلی جنس ایجنسیاں عدالتیں دوسری طرف سیاسی دشمن تھے جوبی بی کی حکومت گرانا چاہتے تھے ان سب کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری نے مخالفوں اور جھوٹے مقدمات کا مقابلہ کیا۔ میاں صاحب یاد کریں بی بی نے میثاق جمہوریت کا معاہدہ کرکے پائیدار جمہوریت کی بنیاد رکھی،ہماری قائد نے کوئی رعایت نہیں مانگی تھی صرف ملک واپس آنے کی بات ہوئی تھی ۔ انہوںنے کہاکہ جب بی بی واپس آئیں تو پھر آپ آئے نواز شریف نے معافی نامہ اور خفیہ ڈیل این آر او کے ساتھ مکہ مدینہ میں بیٹھ کر جھوٹ بولتے رہے۔انہوں نے کہاکہ جب نواز شریف نے دو بار وطن واپس آنے کی کوشش کی لیکن کسی ورکر نے ان کا ائیر پورٹ پر استقبال نہیں کیااور یہ کہتے ہیں ہم اس ملک میں طاقت کے بل بوتے پر حکومت کریں گے عدالتوں سے لڑائی کرتے ہیں یہ ہمارے ہاتھوں کے پہلوان ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes