پشاور؛پشاورمیں عید کی خریداری بڑھتے ہی تجاوزات میں بھی اضافہ ہو گیا

Published on June 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 550)      No Comments


پشاور(یو این پی)پشاورمیں عید کی خریداری بڑھتے ہی تجاوزات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور شہر کے بیشتر بازاروں سے پیدل گزرنا بھی لوگوں کیلئے مشکل ہے ۔ تاجروں نے دکانوں کے آگے اضافی سٹال لگا لئے ہیں ۔ خاص کر خواتین کی خریداری کے حوالے سے مشہور بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار ہو گئی ہے ۔اندرون شہر جھنڈ بازار،شاہین بازار،مینا بازار اور کوچی بازار میں تجاوزات کی بھرمار ہے جہاں دکانداروں نے اپنی حدود سے تجاوز کرلیا ہے ۔اسی طرح دکانوں کے آگے اضافی سٹال بھی لگا لئے ہیں جبکہ کرائے پر بھی سٹال دینا شروع کر دیئے ہیں ۔دوسری جانب بازاروں میں تجاوزات کی وجہ سے پیدل گزرنا بھی لوگوں کے لئے مشکل ہے جبکہ خواتین کو زیادہ مشکلات درپیش ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog