سب سے بڑی اردو لغت آن لائن کردی گئی

Published on June 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 481)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) حکومت پاکستان کے قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے ذیلی ادارے اردولغت بورڈ نے اردو کی سب سے بڑی لغت آن لائن کردی ہے۔
یہ لغت 22ہزار صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں2لاکھ 64ہزار الفاظ ان کے معنی اورماخذات موجود ہیں۔
اردو لغت بورڈ کا ادارہ 1958 میں بابائے اردو مولوی عبدالحق کی تجویز پرقائم کیاگیا تھااور اس ادارے نے یہ 22جلدی لغت 52 سال میں مکمل کی تھی ۔
دسمبر2016میں ممتازمحقق سیدعقیل عباس جعفری کو اس ادارے کا سربراہ مقررکیا گیا جنہوں نے وزیراعظم پاکستان کے مشیر عرفان صدیقی کی رہنمائی میں صرف 2ماہ کے اندر اردو دنیا کی سب سے بڑی لغت کوڈیجٹیلائزکردیا۔
اس لغت سے اردو لغت بورڈ کی ویب سائٹ اور اینڈرائڈ فون پر اردو لغت کی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے استفادہ کیاجاسکتا ہے۔
www.udb.gov.pk

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy