خدمت خلق اور مدد کرنے کا جذبہ ہو تو کسی این جی او یا فاونڈیشن کی ضرورت نہیں ہوتی فرحت پروین

Published on June 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 378)      No Comments

کراچی(یواین پی ) خدمت خلق اور مدد کرنے کا جذبہ ہو تو کسی این جی او یا فاونڈیشن کی ضرورت نہیں ہوتی۔ان خیالات کا اظہارفرحت پروین نے کیا کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں محنت مزدوری کر کے گھر کا چولھا جلانے والے پچاس سال سے زیادہ عمر کے افراد میں ہزار روپے کی عیدی تقسیم کی گئی تاکہ مستحقین کی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔ایسا ہی کیا ماہ روپ انٹرپرائیزز کی سی ای او فرحت پروین اور ان کی ٹیم ممبرز ھما خان، نائیلہ تبسم، آصف خان،محمد کبیر اور نادر حبیب نے ریڑھی والے، گدھا گاڑی والے اور رکشہ چلانے والے ہوں یا پھر سڑک کنارے اپنے اوزار لئے دن بھر گاہگ کا انتظار کرنے وا لے دہاڑی دار مزدوروں میں بھی عیدی تقسیم کی گئی۔عیدالفطر سے قبل محنت مزدوری کرنے والے بزرگوں میں عیدی تقسیم کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ جو عمر کے اس حصے میں بھی محنت سے حق حلال کما رہے ہیں ان کا خیال رکھنا اور انھیں عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes