جاپان،امریکہ، شمالی کوریا میں عید الفطر کا چاند نظر آگیا

Published on June 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

نیویارک/ٹوکیو(یو این پی)جاپان اور شمالی کوریا میں عید کا چاند نظر آ گیاہے ،عید الفطر 25جون بروز اتوار منانے کا اعلان کردیا ہے.جبکہ دوسری فقہ کونسل آف نارتھ امریکہ نے اعلان کیاہے کہ عید الطفر 25جون کو منائی جائے گی ،تاہم فقہ کونسل کی جانب سے یہ اعلان جدید ٹیکنالوجی آسٹرنومیکل کیلکولیشن کااستعمال کرتے ہوئے  کیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق جاپان اور شمالی کوریا میں شوال کا چاند نظر آنے کی تصدیق کر دی گئی ہےجبکہ نارتھ امریکہ کی فقہ کونسل کا کہناہے کہ آسٹرنومیکل کیلکولیشن قابل قبول ہیں اور اس کا استعمال قمری مہینوں کے آغاز کا تعین کرنے کیلئے کیا جاتاہے ،جس میں رمضان اور شوال کے مہینے بھی شامل ہیں ۔ جبکہ افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں سورج غروب ہونے کے بعد ہی عید الفطر کا چاند دیکھا جا سکے گا۔نارتھ امریکہ فقہ کونسل کا کہناتھا کہ نیا چاند آسٹرنومیکل ٹیکنالوجی کے مطابق 24جون 2017کو غروب آفتاب کے بعد دیکھا جا سکے گا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes