طبی سائنس کی ایک اور کامیابی ، فرانس میں پہلی بار مریض کو مصنوعی دل لگا دیا گیا

Published on December 22, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 476)      No Comments

\"france-heart\"
انسان نے طبی سائنس میں ایک اور کامیابی حاصل کرلی ۔ فرانس میں میڈیکل کی تاریخ میں پہلی بار مریض کے اصلی دل کی جگہ  مصنوعی دل لگانے کا تجربہ کامیاب ہوگیا ۔ ہزاروں مریضوں کے لیے زندگی کی نئی امید پیدا ہو گئی ۔فرانس میں کیے گئے اس آپریشن کو طبی تاریخ میں اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے ۔  یہ آلہ اصل دل کے مقابلے میں تین گنا وزنی ہے اور اس کا وزن دو پونڈ ہے ۔بو وائن ٹشوز سمیت مختلف بائیو میٹریلز سے تیار کیا گئے دل کو متحرک رکھنے کے لیے بیٹریز  استعمال ہوتی ہیں جو کلائی پر گھڑی کی طرح باندھی جا سکتی ہیں ۔ عام   مصنوعی دل عارضی نوعیت کے ہوتے ہیں جبکہ  اس  دل کی مدد سے انسانی زندگی میں پانچ برس کا اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔اس شاندار ایجاد اور کامیاب تجربے کے بعد ہزاروں افراد کے لیے زندگی کی امید بندھ گئی ہے جو کسی ڈونر کے انتظار میں ہی رہ جاتے ہیں ۔بڑے پیمانے پر استعمال ہونے کی صورت میں اس ایک دل پر ڈیڑھ لاکھ پونڈ لاگت آئے گی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes