بہاولپور :آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 120 افراد جھلس کر جاں بحق،100زخمی

Published on June 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 429)      No Comments

بہاولپور (یو این پی) بہاولپور کے قریب احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر میں آگ بھڑکنے سے 100سے زائد افراد جاں بحق اور 100زخمی ہوگئے ، ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ تیل جمع کرنے کے دوران پیش آیا ۔حادثہ کی جگہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔

111بہاولپور کے قریب احمد پور شرقیہ میں افسوسناک واقعہ آئل ٹینکر میں آگ بھڑکنے سے 100 افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ احمد پور شرقیہ میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث آئل ٹینکر الٹ گیا ۔ مقامی لوگ تیل جمع کرنے پہنچے تو آگ بھڑک اُٹھی اور کچھ دیر بعد ٹینکر بھی دھماکے پھٹ گیا جس کی زد میں درجنوں افراد آگئے ۔کسی کو سنبھلنے کا موقع ملا کسی کو نہیں ،

444

کئی افراد جل کر کوئلہ بن گئے ۔ ریسیکو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں ۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں قریب سے گذرنے والی گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں ۔

زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ کئی کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے ۔333

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes