اوپن یونیورسٹی پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے لئے9۔ زرعیٗ چار ٹیکنیکل اور 10اوپن ٹیک کورسسز متعارف کرے گی

Published on June 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 539)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے لئے اور ناخواندہ یا کم تعلیم یافتہ افراد کو روزگار کمانے کے قابل بنانے کے لئے9۔زرعی ٗ چار ٹیکنیکل اور 10اوپن ٹیک کورسسز متعارف کرے گی۔” مقصد صرف اور صرف معاشرے کے نظر انداز شدہ طبقے کی مددیا دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو پیشہ ورانہ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے”ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلرٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کیا ہے ۔چھ ماہ دورانیہ کے زرعی کورسسز میں پودوں کی حفاظت ٗ تیل دار فصلوں کی کاشت ٗ فارم مشینری ٗ باغبانی کے جدید عملی طریقے ٗ نفع بخش زرعی مہارتیں ٗ مرغبانی ٗ جدید زراعت ٗ گھریلو اور زرعی امور کا انتظام اور ڈیری فارمنگ شامل ہیں۔ ان تمام کورسسز میں یکم اگست سے داخلوں کا آغاز کیا جائے گا۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق وائس چانسلر کے احکامات پراور ان کی ماہرانہ سرپرستی میں یونیورسٹی کے نصابات باالخصوص ان تمام پروگراموں کے نصابات پر نظر ثانی کی جارہی ہے جن کا زیادہ تر کام مکمل کرلیا گیا ہے۔تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یکم اگست سے اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کیمپسسز اوررابطہ دفاتر سے حاصل کئے جاسکیں گے ۔ میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامز کے پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ بھی کئے جاسکیں گے۔یکم اگست سے شروع ہونے والے داخلوں میں ٹیکنیکل کورسسز میں آٹو سروسنگ ٗ الیکٹریکل وائرنگ ٗ بنیادی برقیات اور گھریلوبرقی آلات کی دیکھ بھال اور مرمت جبکہ اوپن ٹیک کورسسز کے ذیل میں الیکٹریشن ٗ ریفریجریشن اینڈ ائیرکنڈیشننگ ٗ پلمپنگ ٗ سٹیل فکسر ٗ سول سروئیر ٗ کوانٹٹی سروئیر/سول ڈرافٹسمین ٗ ویلڈنگ )الیکٹرک(ٗ الیکٹریکل وائرینگ ٗ موٹر وائنڈنگ اور کمپیوٹر ہارڈوئیر اینڈ سافٹ وئیر کورسسز بھی شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes