جدہ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ 10 افراد جاں بحق

Published on June 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 431)      No Comments

جدہ( زکیر احمد بهٹی) پاکستانی خاندان کے 10افراد ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق جدہ کی معروف سماجی شخصیت رانا جاوید اپنی فیملی کے ہمراہ جس میں ان کی اہلیہ، بیٹا، داماد، بیٹی، بہو اور دیگر کل چھ افراد ینبع سے جدہ واپس آ رہے تھے کی جدہ سے تقریباً 170 کلومیٹر دور رابغ کے نزدیک سامنے سے آنے والی گاڑی سے تصادم کے نتیجے میں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے. جبکہ دوسری گاڑی میں سوار 4 افراد بھی پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے. اس ہولناک واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے رانا جاوید کے قریبی دوست چودھری ایوب نے بتایا کہ پاکستان قونصلیٹ کے قونصلر ویلفیئر عبدالباسط نے بھرپور تعاون کرتے ہوئےفی الفور کاغذی کاروائی مکمل کی انھوں نے کہا کہ تدفین سعودی عرب ہی میں ہوگی. رانا جاوید کا ایک بیٹا جو دمام میں تھا وہ میتوں کی وصولی کے لئے جدہ پہنچ گیا ہے مرحوم رانا جاوید محمود پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق نائب صدر تھے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes