ٹھٹھہ؛مسلسل ہونے والی بارشوں کے باعث بارش کا پانی شہر کے مختلف محلوں کے گھروں میں داخل

Published on June 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 502)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ:حمیدچنڈ)آبرے رحمت ٹھٹھہ کے میونسپل انتظامیہ کی ناقص انتظامات کے باعث شہریوں کے لیےْ زحمت بن گئ ،ٹھٹھہ شہر کے کئ محلوں میں بارش اور گٹر کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا، ٹھٹھہ کی شاہی بازار کسی ندی نالے کا منظر دکھانے لگی، پچھلے تین دن سے مسلسل پڑنے والی بارش کے باعث مزدور طبقے کے افراد کے گھروں میں فاقے ہونے لگے،تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ شہر میں پچھلے تین دن سے مسلسل ہونے والی بارشوں کے باعث بارش کا پانی شہر کے مختلف محلوں کے گھروں میں داخل ہوگیا،اسلام پور محلہ،آگر محلہ، واریہ محلہ، حسینی محلہ، غنی محلہ،ڈاکٹر گلی،بخاری محلہ سمیت شہر کے کئ محلون میں تین تین فٹ پانی جمع ہوگیا ہے ، ٹھٹھہ شہر کی شاہی بازار بھی کسی ندی نالے کا منظر دکھانے لگی، ٹھٹھہ کے میونسپل انتظامیہ کا ماہانہ2 کروڑ سے اوپر کا بجٹ اور 700سے اوپر ملازمین ہونے کے باوجود قدرتی آفات سے بچاکے لیےْ کوئ بھی حفاظتی انتظامات نہیں کیےْ جاتے، جبکے دوسری جانب شہریوں نے اپنی مدد آپکے تحت محلوں سے پانی نکالنا شروع کردیا ہے،دوسری جانب روزانہ کی بنیاد پر کمانے والے افرادمسلسل بارشوں کے باعث اپنے گھروں تک محدود ہوگےْ ہیں جس کے باعث انکے گھروں میں فاقہ کشی شروع ہوگئ ہے۔

ٹھٹھہ میں مختلف حادثات اور واقعات میں تین افراد ہلاک
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)ٹھٹھہ میں مختلف حادثات اور واقعات میں تین افراد ہلاک ، آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان ایک زخمی تفصیلات کے مطا بق جھمپیر ریلوی اسٹاپ پر موٹرسائیکل سوار 28سالہ نوجوان محبوب علی خاصخیلی ریلوی لائین کراس کرنے کے دوران تیزگام ریل کے زد میں آ کرکٹ کر ہلاک ہوگیا ہے .جبکہ سوز علی زخمی ہوگیا ہے . دوسری واقعے میں کیٹی بندر میں زوردار بارش کے دوران کھلے سمندر کے کریک میں مچھلی کا شکار کرتے وقت آسمانی بجلی گرنے سے ایک ماہیگیر الیاس دبلو ہلاک ہوگیا ہے جب کہ تیسرہ واقعہ کراچی سے فیملی کے ساتھ موٹر سائیکل پر ٹھٹھہ گھومنے آنے والا 36سالہ شکیل ولد عبداللہ کچھی گجو کے قریب کے ڈی اے موڑی میں پاؤں دھوتے سلپ ہونے سے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes