خلیج کا بحران، وزیراعظم نواز شریف کاامیر کویت کو ٹیلیفون،علاقائی صورتحال پر مشاورت

Published on July 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 401)      No Comments


دونوں رہنماؤں کا ایک دوسرے کی تندرستی اور پاکستان اور کویت کی ترقی و خوشحالی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
اسلام آباد/کویت سٹی(یو این پی) وزیراعظم نواز شریف نے امیر کویت شیخ صبا الاحمد الجابر الصبا کو ٹیلی فون کرکے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ کویتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پاکستان اور امیر کویت کی ٹیلیفونک بات چیت کے دوران دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم پاکستان نے امیر کویت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی قیادت میں کویت کی مزید ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر امیر کویت نے ٹیلی فون کرنے پر نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ رابطہ دونوں دوست ملکوں کے درمیان گہرے اور قریبی تعلقات کا عکاس ہے۔یونی ویژن نیوز کے مطابق انہوں نے وزیراعظم پاکستان کی تندرستی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کی مزید ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔واضح رہے کہ اس وقت سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کیے ہوئے ہیں اور پاکستان اور کویت خلیج میں پیدا ہونے والی اس کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے بطور ثالث کردار ادا کررہے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف اس سلسلے میں سعودی عرب کا دورہ بھی کرچکے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog