کاش پاکستان ہوتا سٹار فٹبالرز کا میچ دیکھنے سٹیڈیم ضرور جاتا؛جاوید شیخ

Published on July 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments


کراچی:(یو این پی) پاکستان کے مایہ ناز اداکار جاوید شیخ نے سٹار فٹبالرز کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے ویڈیو پیغام جار ی کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جاوید شیخ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں اس وقت فلم کی شوٹنگ کے لئے پولینڈ میں ہوں، کاش میں اس موقع پر پاکستان میں ہوتا تو میچ دیکھنے سٹیڈیم ضرور آتا۔ انہوں نے کہا کہ دعا کرتا ہوں کہ اسی طرح کھلاڑی پاکستان آتے رہیں یہ پاکستان کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے کہ دنیا سے لوگ آ رہے ہیں، ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک محبت کرنے والا ملک ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes