پی ایس 114 کا انتخابی دنگل،تیر چل گیا،سعید غنی 23 ہزار 840 ووٹ لے کرکامیاب

Published on July 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 860)      No Comments


کراچی (یو این پی) غیرسرکاری اورغیرحتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سعید غنی نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 میں 5 ہزار سے زائد ووٹوں کے فرق سے واضح کامیابی حاصل کرلی ہے ، جبکہ ایم کیو ایم  اور تحریک انصاف نے سندھ کی صوبائی حکومت پر ضمنی انتخاب میں سرکاری وسائل استعمال کرنے اور  دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پی ایس 114 کے ضمنی الیکشن کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سعید غنی 23 ہزار 840 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے ہیں جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کامران ٹیسوری18 ہزار 106 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق   مسلم لیگ ن کے علی اکبر گجر 5 ہزار 353 ووٹوں کے یساتھ تیسرےنمبرپر رہے جبکہ  تحریک انصاف کے نجیب ہارون 5 ہزار 98 ووٹ حاصل کرسکے اور وہ چوتھے نمبر رہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme