مسلم لیگ ن نے جے آئی ٹی کی رپورٹ ردی قرار دے کر مسترد کر دی

Published on July 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 408)      1 Comment


اسلام آباد (یوا ین پی ) مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے شہر اقتدار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے آئی ٹی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ چودھری احسن اقبال نے کہا کہ رپورٹ کے مندرجات ہمارے لئے نئے نہیں ہیں، سیاسی مخالفین کے الزامات کو رپورٹ کی شکل دے کر پیش کر دیا گیا ہے، بہت اچھا ہوتا اگر وزیر اعظم کے خلاف مالی بدعنوانی کا کیس نکالا جاتا، رپورٹ سے سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی، رپورٹ کی کوئی حیثیت نہیں، اس کے پرخچے اڑا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کھیل کھیلا جا رہا ہے، مخالفین ترقی کا سفر روکنا چاہتے ہیں، منتخب حکومت نے ملک کو بدحالی سے نکالا، کراچی کو بدامنی سے نکالا اور بلوچستان کو ترقیاتی ایجنڈے سے قومی دھارے میں شامل کیا۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ دھرنا نمبر 3 ہے، جے آئی ٹی کی رپورٹ دھرنا نمبر 1 اور 2 کی طرح ناکام ہو گی۔بیرسٹر ظفر اللہ بولے، یہ جے آئی ٹی کی نہیں پی ٹی آئی کی رپورٹ ہے، جے آئی ٹی کے ارکان کو کرمنل اور فوجداری کیسز کا زیرو تجربہ تھا، 6 میں سے 4 آدمیوں کا قانون سے زیرو تعلق تھا، جے آئی ٹی کے بعض ارکان جانبدار تھے، بلال رسول ق لیگ کے رہنماء میاں اظہر کے بھانجے ہیں، عامر عزیز نے مشرف کے دور میں جھوٹے ریفرنسز بنائے تھے، طارق شفیع، جاوید کیانی کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ کیا ان کو محمود مسعود چاہئے تھا؟ بیرسٹر ظفر اللہ نے مزید کہا کہ سیکشن 99 کے تحت کسی کا فون ٹیپ نہیں کیا جا سکتا، فون ٹیپنگ مکمل طور پر غیرقانونی ہے، ایک اہم گواہ کا بیان ہی نہیں لیا گیا تھا، کیا سربراہ جے آئی ٹی واجد ضیاء کے پاؤں میں مہندی لگی ہے جو وہ قطری شہزادے کا بیان لینے نہیں گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ طوطا مینا اور رام کہانی ہے۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    AYSAY LOONGON KO SAR E AAM CHOKOOON MAIN LATKAYA JAY……………..JO MULK KI AHLA ADALAT PER ALZAM LAGAIN………….





WordPress Blog

Premium WordPress Themes