کوئٹہ:(یو این پی ) چھت گرنے کا واقعہ کانسی روڈ کے علاقے مدرسہ روڈ پر پیش آیا۔ گھر میں شادی کی تقریب چل رہی تھی کہ اچانک کمرے کی بوسیدہ چھت گر گئی۔ حادثے کے نتیجے میں کمرے میں موجود دو بچے جاں بحق اور خاتون سمیت 4 بچے زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔