ویسٹ انڈیز نے واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں بھارت کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

Published on July 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 527)      No Comments


جمیکا (یو این پی) ایون لیوس کی شاندار ناقابل شکست سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں بھارت کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔ ایون لیوس نے دھواں دھار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی باؤلرز کی خوب دھلائی کی اور صرف 62 گیندوں پر 12 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 125 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اس شاندار کارکردگی پر انکو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بھارتی ٹیم کی طرف سے ملنے والا 191 رنز کا ہدف میزبان ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 18.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔ بھارت کی طرف سے کارتھک 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،یوا ین پی کے مطابق ویسٹ انڈیز کی طرف سے جروم ٹیلر اور ولیمز نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جمیکا میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو میزبان ٹیم کے کپتان براتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹون کے نقصان پر 190 رنز بناکر ویسٹ انڈیز کو میچ میں کامیابی کے لئے 191 رنز کا ہدف دیا۔ کپتان ویرات کوہلی 39، شیکھر دھون 23، کارتھک 48، دھونی 2، پانٹ 38 اور جادیو 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، جدیجہ 13 اور روی چندرن ایشون 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ میزبان ٹیم کی طرف سے جروم ٹیلر اور ولیمز نے دو، دو جبکہ سیمیولز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی طرف سے کرس گیل اور ایون لیوس نے اننگز شروع کی تاہم کرس گیل 18 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے اس کے بعد ایون لیوس نے دھواں دھار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی باؤلرز کی خوب دھلائی کی انہوں نے نہ صرف 125 رنز کی ناقابل شکست اننگز کیھلی بلکہ اپنی ٹیم کی فتح میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ ایون لیوس نے 62 گیندوں پر 12 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 125 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اس شاندار کارکردگی پر انکو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ مارلون سیمیولز نے ناقابل شکست 36 رنز بنائے۔ یوں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں بھارت کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes