نوازشریف کے جانے سے بھارت پریشان، کشمیرہاتھ سے نکلنے جانے کا خوف

Published on July 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 286)      No Comments


نئی دہلی : (یوا ین پی)جے آئی ٹی کی رپورٹ میں دیئے جانے والے ناقابل تردید ثبوتوں کے بعد بھارت میں بھی نواز شریف کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے، اور مودی سرکار کو نوازشریف کے جانے سے پاکستانی فوج مزید مضبوط ہونے اور کشمیر ہاتھ سے نکلنے جانے کا خوف ہے۔پانامہ کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ میں موجود ناقابل تردید ثبوتوں کے بعد جہاں ملک میں موجود نواز شریف خاندان کےحامی میڈیاگروپس پاکستان میں مہم چلارہے ہیں، وہیں بھارتی حکمرانوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔بھارتی اخبار لکھتا ہے کہ سپریم کو رٹ میں پیش کردہ ثبوتوں کی موجودگی میں نواز شریف کا بچنا مشکل نہیں ناممکن ہے،شریف خاندان زیادہ ترسوالات کااطمینان بخش جواب نہ دے سکا۔ٹائمز آف انڈیا کا کہنا ہے کہ نوازشریف مسند اقتدار سے الگ ہوئے تو کشمیر کی جدوجہدآزادی کو اور تقویت ملے گی اور کشمیریوں کی آزادی کو روکنا ناممکن ہوجائے گا، نوازشریف کے جانے سے بھارت کو کشمیر ہاتھ سے نکلنے کا خوف ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy