ورلڈکپ میں مایوس کن کارکردگی ،ثنامیر کے ہاتھوں کپتانی جانے کا خدشہ ،نئی کپتان کا نام بھی سامنے آ گیا

Published on July 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 371)      No Comments


لاہور (یوا ین پی) انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد ویمنز کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے اور کپتان ثنا میر بدترین کارکردگی کے سبب قیادت اور ٹیم میں اپنی جگہ سے محروم ہو سکتی ہیں اور ان کی جگہ بسمہ معروف کو قیادت سونپے جانے کا مکان ہے۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ثنا میر صحیح طریقے سے قیادت کرنے میں ناکام رہیں۔ ان کی اپنی کارکردگی بھی قابل اطمینان نہیں اور بورڈمستقبل میں ٹیم میں ان کے کردار کے حوالے سے آئندہ ہفتے تک کوئی اہم فیصلہ کر سکتا ہے۔
ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کی مہم ہفتے کو سری لنکا کے ہاتھوں 15رنز سے شکست کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جہاں قومی ٹیم گروپ مرحلے میں کوئی بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور یہ ان ی لاگاتار ساتویں شکست تھی۔
آخری میچ میں شکست کے ساتھ ہی قومی ٹیم ایونٹ کی وہ واحد ٹیم رہی جسے تمام میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور اس مایوس کن کارکردگی کے بعد ٹیم پیر کو وطن واپس پہنچ گئی ہے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق آل راو¿نڈر بسمہ معروف ممکنہ طور پر قیادت کیلئے بورڈ کا اگلا انتخاب ہو سکتی ہیں۔معتبر ذرائع کے مطابق ثنا میر قیادت اور ٹیم میں جگہ دونوں سے محروم ہو سکتی ہیں۔ ٹیم کی قیادت کی ذمے داریاں بسمہ معروف کو سونپ دی جائیں گی جنہوں نے گزشتہ عرصے کے دوران خود کو بہترین کھلاڑی کے طور پر منوایا ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题