رواں مالی سال2017-18 میں مختلف سیکٹرز کی7ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے،

Published on July 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 793)      No Comments


لاہور (یوا ین پی)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک تنویر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے رواں مالی سال2017-18 میں مختلف سیکٹرز کی7ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر16 ارب 43کروڑ46لاکھ 24ہزار روپے کی منظوری دیئے جانا خوش آئند اقدام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جن 7 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں ضلع لاہور میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 7 ارب 75 لاکھ روپے، لاہور میں اک موریہ پل کی کشادگی کیلئے 51 کروڑ 5 لاکھ 97 ہزار روپے، ضلع گوجرانوالہ میں عزیز کراس جی ٹی روڈ کے مقام پر مکمل سگنل فری انٹر چینج فلائی اوور کی تعمیر (ترمیمی،پی سی II)کیلئے 15 کروڑ 63 لاکھ 34 ہزار روپے، ضلع گوجرانوالہ میں عزیز کراس جی ٹی روڈ کے مقام پر فلائی اوور کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 7 ارب 72 کروڑ 51 لاکھ 75 ہزار روپے، ضلع نارووال اور شیخوپورہ میں نارووال تا لاہور برآستہ بدوملہی نارنگ کالا خطائی شاہدرہ(لمبائی 42.71کلومیٹر) روڈ کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 1 ارب 65 لاکھ 66 ہزار روپے، ضلع منڈی بہاؤ الدین میں چک نظام کے مقام پر دریائے جہلم کے اوپر پل کی تعمیر(پی سی II) کیلئے 1 کروڑ 35 لاکھ 50 ہزار روپے اور خادم پنجاب رورل روڈز پروگرام (فیز V،پی سی II) کے تحت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیوں کی طرف سے نشان زدہ سڑکوں کی سکریننگ کیلئے 1 کروڑ 49 لاکھ 2 ہزار روپے شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes