آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ،مصباح الحق کے جانے کے بعد قومی ٹیم کس نمبر پر آگئی

Published on July 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 662)      No Comments


دبئی  (یوا ین پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بھارت 123پوائنٹس کے ساتھ پہلے، جنوبی افریقا 117پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا 100پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے جبکہ قومی ٹیم چھٹے نمبر پر آگئی ہے۔ آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ 99پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، نیوزی لینڈ 97پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، پاکستان 93پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، سری لنکا 92پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، ویسٹ انڈیز75پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، بنگلا دیش 69پوائنٹس کے ساتھ نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے.بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ 941 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، جوئے روٹ 886 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، کین ویلمسن 880 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ دیگر بلے بازوں میں بھارتی کھلاڑی پوجارا چوتھے، ویرات کوہلی پانچویں، کونٹٹن ڈی کوک چھٹے، ہاشم آملہ ساتویں، پاکستانی کھلاڑی اظہر علی آٹھویں، ڈیوڈ وارنر نویں اور کے ایل راہول دسویں نمبر پر ہیں۔آئی سی سی ٹیسٹ باولرز کی رینکنگ میں بھارتی باولر رویندر جدیجہ 898 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، سری لنکن گیند باز ہیراتھ 866 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور روی چندرن ایشون 865 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme