کشمیر میں بھارت کی جانب سے نسل کشی کا سلسلہ برابرا جاری اور کوئی روکنے ٹوکنے والا نہیں ہے مشترکہ مزاحمتی قیادت

Published on July 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 365)      No Comments


سری نگر(یو این پی)مقبوضہ کشمیر کی مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی شاہ گیلانی ،میرواعظ ڈاکٹرمولوی محمد عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال کو انتہائی کربناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو طاقت اور تشدد کے بل پر پشت بہ دیوار کرنے کیلئے حکومت ہندوستان نے یہاں کے عوام کیخلاف عملا اعلان جنگ کررکھا ہے ۔ تحریک پسند قیادت کو گھروں میں محصور کردیا گیا ہے ۔ کشمیریوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے اگرچہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی برادری کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اس مسئلہ کو حل کرانے پر زور دیتی آرہی ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے نسل کشی کا سلسلہ برابرا جاری اور کوئی انکو روکنے ٹوکنے والا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ارونی بجبہاڑہ کا عبدالاحد گنائی اور ہکہ ہورہ بدسگام کا رئیس احمد بٹ عام شہری تھے جن کو جرم بے گناہی کی پاداش میں قتل کیا گیا ۔ دراصل کشمیر میں تعینات فورسز خود کو حاصل بے پناہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے سر رراہ لوگوں کو پکڑ کر موت کے گھاٹ اتار دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی ظلم و زیادتی کی انتہا یہ ہے کہ اب مزاحمتی قائدین کو اپنے عزیزوں کے نماز جنازہ میں شرکت اور ان کی تعزیت پرسی کرنے سے بھی طاقت کے بل پر روکا جارہا ہے اور کشمیر میں جان بوجھ کر اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ایسے حالات پیدا کئے جارہے ہیں، یہاں کے جیل خانے اور پولیس سٹیشن لوگوں سے بھر دیئے گئے ہیں ۔سرینگر خصوصا شہر خاص، پلوامہ ،شوپیاں ، اسلام آباد ، سوپور اور دوسری جگہوں پر بغیر کسی جرم کے لوگوں کو گرفتار کرکے جیلوں کی نذر کیا جارہا ہے اور بدنام زمانہ پی ایس اے کے تحت فرضی مقدموں میں ملوث کرکے نوجوانوں کو پابند سلاسل کیا جارہا ہے ۔شہر خاص اور مرکزی جامع مسجد کو آئے روز کرفیو کی زد میں لاکر ہزاروں کی آبادی کو گھروں میں مقید کردیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خاتون مزاحمتی رہنما آسیہ اندرابی سمیت متعدد مزاحمتی قائدین اور کارکن پہلے ہی پی ایس اے کے تحت نظر بند ہیں اور جیل سختیاں انکی صحت پر شدید مضر اثرات مرتب کررہی ہیں۔قائدین نے اس تمام صورتحال کو انتہائی مخدوش اور باعث تشویش قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری جبر و زیادتیوں کے ردعمل میں کشمیری عوام کا احتجاج ایک ناگزیر امر بن جاتا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes