بس او ر ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں بس میں سوار خواتین اور بچوں سمیت 15افراد زخمی

Published on July 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 538)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) مکلی کے قریب شورا موری روڈ پر کراچی سے کینجھر جھیل پر پکنک پر جانیوالے لیاقت آباد کے علاقے رہائشیوں کی بس او ر ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں بس میں سوار خواتین اور بچوں سمیت 15افراد زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں میں شاھد .عائشہ .راحیلہ .منیزہ .وسیم .حمزہ .فیضان علی . عباس علی .حمیرا .عظیمہ .عظیم .معراج دین .محمد شاہد .نظام الدین .افسان .نعیم .عائشہ بیگم .اور دیگر شامل ہیں تمام زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال مکلی لایا گیا زخمیوں میں چار افراد کی تشویش ناک حالت بتا ئی گئی جن کو کراچی ریفر کیا گیا ہے جبکہ ٹینکر ڈرائیور شیر رحمان بھی زخمیوں میں شامل ہے جن کو بھی سول اسپتال مکلی لایا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 نوجوان نیازاحمد ولد عبدالرحمان جاکھر و ڈوب کر ہلاک 
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) سونڈا کے قریب کے بی فیڈر بیئراج میں پانی کے بھرنے دوران پاوٗں سلپ ہونے کی وجہ سے 25سالہ نوجوان نیازاحمد ولد عبدالرحمان جاکھر و ڈوب کر ہلاک ہوگیا ہے جس کی نعش کو مقامی خوطہ خوروں نے نکال کر ورثہ کے حوالے کردیا ہے متوفی چل سائیڈ کا رہا ئشی تھا .
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سول اسپتال مکلی میں بخار کی حالت میں انجیکشن لگنے کے باعث 6سالہ معصوم بچہ جان بحق
ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ)سول اسپتال مکلی میں بخار کی حالت میں انجیکشن لگنے کے باعث 6سالہ معصوم بچہ جان بحق ہو گیا والدین نے سخت احتجاج کرکے ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کا مطا لبہ کیا ہے چھتو چنڈ کے بھرو شیدی کا رہائشی اکبر ملاح اپنے 6سالہ بیٹے الھڈنہ ملاح کو بخار ہونے کے بعد اسپتال لائے تھے لیکن ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹروں کی جانب سے بخار کی حالت میں انجیکشن لگانے کے باعث جان بحق ہو گیا ڈاکٹروں کی غفلت پر بچے کے ورثہ نے اسپتال کے احاطے میں ڈاکٹروں کے خلاف سخت احتجاج کیا اور کہا کہ ڈاکٹروں نے انتھائی غفلت کا مظا ہرا کیا ہے روکنے پر بھی ڈاکٹروں نے بچے کو بخار میں انجیکشن لگادی شاید ڈاکٹروں سے غلط انجیکشن لگ گئی ہے جس کی وجہ سے میرا بیٹا زندگی سے ہاتھ دہو بیٹا ہے انھوں نے ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کا مطا لبہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 بھوک ہڑتال کا سلسلہ چوتھویں روز بھی جاری 
ٹھٹھہ (رپورٹ:حمیدچنڈ)سول اسپتال مکلی میں طبی سھولیات کی قلت کے خلاف ایس ٹی پی ٹھٹھہ کی جانب سے احتجاجی بھوک ہڑتال کا سلسلہ چوتھویں روز بھی جاری رہا ایس ٹی پی لاڑ ڈویزنل کے جنرل سیکریٹری سید جلال شاھ ضلع صدر ناتھوں خان بروھی جنرل سیکریٹری راجہ قریشی امتیاز سموں بشیرجوکھیو ستار میرانخور کی سربراھی ایس ٹی پی سینکڑوں کارکنان نے اسپتال کی مرف انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کرکے حکومت سندھ سے اسپتال کے اختیارات واپس لینے کا مطا لبہ کیا ایس ٹی پی کے رہنماوں سید جلال شاھ . ناتھوں خان بروھی . راجو قریشی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل احتجاج کے باوجود اسپتال اور ضلع انتظامیہ نے کوئی بھی نوٹیس نہیں لیا ہے .آج اسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث ایک بچے نے دم توڑا ہے اس کا ذمہ دار سول سرجن ہے جو کہ ڈاکٹروں کی کارگردگی پر نظر رکھنے کے بجائے روایتی غفلت کا مظاہرا کرکے اسپتال کے انتظامات کی دہچیاں اڑا رہا ہے صحت کا منسٹر اسپتال میں ہونیوالی اقر باپروری کا نوٹیس لے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes