ایل او سی پر بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی جاری، 1 شہری شہید، 4 زخمی

Published on July 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments


پاک افواج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی چیک پوسٹیں تباہ ہوئیں اور 3 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوئے
راولپنڈی: (یو این پی) آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فورسز نے لیپا سیکٹر میں معصوم شہریوں کو ایک بار پھر نشانہ بنایا۔ لیپا سیکٹر کے گھیکوٹ اور مندال گاؤں میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی سے 3 بھارتی چیک پوسٹیں تباہ ہوئیں اور 3 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوئے۔ بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری شہید اور 4 زخمی ہوئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog