ترک صدر رجب طیب اردگان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے جدہ میں ملاقات

Published on July 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 463)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بهٹی) ترک صدر رجب طیب اردگان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے جدہ میں ملاقات کی ہے اور ان سے قطر کے ساتھ خلیجی عرب ممالک کے جاری بحران سمیت خطے کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے ترک صدر طیب اردگان خطے کے ملکوں کے دو روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں اتوار کو جدہ پہنچے ہیں جہاں ان کا شاہ سلمان کے مشیر شہزادہ خالد الفیصل نے خیرمقدم کیا ہے وہ سعودی عرب کے بعد کویت اور قطر جائیں گے انھوں نے انقرہ کے اتاترک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جدہ کے لیے روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب پر قطر کے ساتھ جاری بحران کے حل کے لیے بھاری ذمے داری عاید ہوتی ہے انھوں نے کہا ہم دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب جائیں گے اس کے ساتھ ہمارے تمام شعبوں میں تزویراتی تعلقات استوار ہیں میں سعودی قیادت سے شامی فائل سمیت مختلف علاقائی امور پر تبادلہ خیال کروں گا ہم سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں قطری بحران کے حوالے سے ہی ایک اور خبر یہ ہے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا مغرینی اتوار کو کویت کے دورے پر پہنچی ہیں۔وہ کویتی عہدہ داروں سے قطر بحران کے حل کے لیے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کرنے والی تھیں۔توقع ہے کہ وہ یورپی یونین کی جانب سے امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی قطر بحران کے حل کے لیے ان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کا اظہار کریں گی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes