این آر او سے فائدہ اٹھانے والوں کا بھی احتساب کیا جائے: سراج الحق

Published on July 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 407)      No Comments


لاہور: (یو این پی) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ پاناما کا فیصلہ جلد سے جلد سنایا جائے کیونکہ اس کی وجہ سے کاروبار مملکت رکا ہوا ہے جبکہ وزیراعظم کے بعد دیگر 450 کرداروں کو بھی کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ این آر او سے فائدہ اٹھانے والوں کو بھی احتساب کے شکنجے میں لایا جائے۔ سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان پر 73 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے ہیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیان کے مطابق پاکستان کے 200 ارب ڈالر بیرون ملک بینکوں میں پڑے ہیں جبکہ نیب کے چیئرمین نے تسلیم کیا کہ ملک میں روزانہ 12 ارب روپے کی کرپشن ہو رہی ہے۔  

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme