کاؤنٹ ڈاؤن شروع، پانامہ کیس کا فیصلہ آج صبح ساڑھے گیارہ بجے سنایا جائے گا

Published on July 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی)انتظار کی گھڑیاں ختم، وزیر اعظم کا مستقبل کیا ہوگا؟ سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ پانامہ کیس کا تاریخی فیصلہ آج سنائے گا۔ اسلام آباد میں ریڈ الرٹ، پولیس کی بھاری نفری ریڈ زون پہنچ گئی۔ پانامہ کا ہنگامہ، وزیر اعظم کا مستقبل کیا ہو گا؟ سب سے بڑے کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق عدالت عظمیٰ کا پانچ رکنی لارجر بینچ دن ساڑھے گیارہ بجے تاریخی فیصلہ سنائے گا۔لارجر بینچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس اعجاز افضل، جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس گلزار احمد شامل ہیں۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی خصوصی بینچ نے پانامہ عملدرآمد کیس کا فیصلہ اکیس جولائی کو محفوظ کیا تھا۔ نوازشریف اور عمران خان سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔اس موقع پر وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ، متعلقہ اداروں کو سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کر دی گئی۔ دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری ریڈ زون پہنچ گئی، رینجرز اور ایف سی کے دستے بھی سیکورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy