نئے وزیراعظم کی نامزدگی، شہباز شریف فیورٹ، حتمی فیصلہ نوازشریف کے سپرد

Published on July 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 408)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) نوازشریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ ن نے شہبازشریف کو وزیراعظم بنانےکا فیصلہ کرلیا، شہباز شریف صوبائی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے کر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 سے انتخابات لڑیں گے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس کل طلب کیا گیا ہے جس میں نئے وزیراعظم کے نام پر مشاورت کی جائے گی، اگلے وزیراعظم کو منتخب کرنے کے لیے پارٹی اراکین نے نوازشریف کو اختیار دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے شہبازشریف کواگلاوزیراعظم بنانےکی تجویز دی ہے تاہم کل طلب کیے جانے والے اجلاس میں پارلیمانی رہنماؤں کی تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔دوسری جانب ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نوازشریف نے وزیراعظم ہاؤس چھوڑنےکی تیاری مکمل کرلی اور وہ اب سے کچھ دیر بعد پنجاب ہاؤس منتقل ہوجائیں گے۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی بطور رکن قومی اسمبلی نامزدگی تک مسلم لیگ ن کل کے اجلاس میں 45 دن کے لیے عبوری وزیراعظم کے انتخاب کے لیے مختلف ناموں پر غور بھی کرے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes