ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان سیکیورٹی کی یقین دہانی سے مشروط

Published on July 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments


لاہور: (یو این پی) نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس ہوا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ورلڈ الیون ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرے گی لیکن اس کے لیے پنجاب حکومت کو سیکیورٹی کی یقین دہانی کرانا ہو گی۔ چئیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے وعدہ خلافی کی۔ ہرجانے کے لیے آئی سی سی کی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی میں کیس دائر کر دیا ہے۔دوسری جانب پی سی بی کے اجلاس میں قائد اعظم ٹرافی میں ڈرافٹ سسٹم متعارف کروانے پر گرما گرم بحث ہوئی۔ کراچی ریجن نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes