پاکستانی باکسر وسیم نے پاناما باکسر کو شکست دے دی

Published on July 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 431)      No Comments


پانامہ(یو این پی) پاکستانی باکسر وسیم نے ملک کے لیے کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے پاناما کے باکسر کو تیسرے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے ورلڈ نمبر 1 کی رینکنگ برقرار رکھی، محمد وسیم کی یہ مسلسل ساتویں کامیابی ہے، جیت کے حوالے سے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں محمد وسیم نے کامیابی حاصل کرنے پر اللہ کا شکر ادا کیا جب کہ انہوں نے ان کے لئے دعائیں کرنے والے شائقین کا بھی شکریہ ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ملک کے لیے کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے پاناما کے باکسر کو تیسرے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا، محمد وسیم اس وقت ورلڈ باکسنگ کونسل ڈبلیو بی سی کی سلور فلائی ویٹ کیٹگری میں عالمی نمبر ایک باکسر ہیں اور انہیں اپنی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے وسطی امریکی ملک پاناما کے باکسر ایوان ٹریجوس کا چیلنج درپیش تھا، فائٹ کے آغاز سے ہی محمد وسیم نے بجلی کی سی تیزی اور چیتے جیسی پھرتی دکھاتے ہوئے حریف کھلاڑی پر تابڑ توڑ مکے بازی شروع کر دی، محمد وسیم کے ون ٹو ون پنچز ایوان ٹریجوس کو میچ کے ابتدائی لمحات سے ہی شکست کی جانب دھکیلتے رہے اور تیسرے ہی راؤنڈ میں حریف باکسر کو ناک آؤٹ کر دیا، جیت کے ساتھ ہی محمد وسیم نے ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ کیٹگری میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی، پروفیشنل باکسنگ میں محمد وسیم کی یہ مسلسل ساتویں کامیابی ہے جب کہ وہ اب تک ناقابل شکست ہیں، رواں ماہ 6 جولائی کو محمد وسیم نے پاناما کے ایلیسر والڈیز کو دوسرے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرتے ہوئے 8 راؤنڈز پر مشتمل فائٹ جیت کر اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا تھا، واضح رہے کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم 17 جولائی 2016 کو جنوبی کوریا کے شہر سیؤل میں ہونے والے مقابلے میں فلپائن کے جیتھر اولیوا کو شکست دے کر سلور بیلٹ جیتنے والے پہلے پاکستانی باکسر بن گئے تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes