شاہد آفریدی نے کوہلی سے تحفے میں ملی شرٹ نیلام کر دی

Published on August 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 397)      No Comments


لاہور(یو این پی) قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے ملنے والی ٹی شرٹ نیلام کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے گزشتہ سال انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی فاؤنڈیشن کو ایک شرٹ تحفے کے طور پر دی تھی جس پر بھارتی کھلاڑیوں کے سائن تھے،شاہد آفریدی نے اس تحفے پر ویرات کوہلی کا شکریہ ادا کیا تھا اور اب آل راؤنڈر نے اپنی فاؤنڈیشن کے لیے امداد اکٹھی کرنے کے لیے اس شرٹ کو 4300 یوروز یا تقریبا ساڑھے 5 لاکھ روپے میں نیلام کر دیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy