تحریک انصاف کی خواتین کاعائشہ گلا لئی کے جھوٹے الزامات کیخلاف ، عمران خان سے اظہا ریکجہتی کیلئے مظاہرہ

Published on August 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 290)      No Comments

لاہور( یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کی خواتین نے عائشہ گلا لئی کے جھوٹے الزامات اورکردار کشی کیخلاف اور عمران خان سے اظہا ریکجہتی کیلئے مظاہرہ کیا ، خواتین نے عمرا ن خان کی تصاویر والے پوسٹرز اور کتبے اٹھا کر حق میں نعرے لگاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عائشہ گلا لئی بے بنیاد الزامات پر نہ صر ف عمران خان بلکہ پوری قوم سے معافی مانگیں۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف ویمن ونگ کی ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ کی قیادت میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے حلقہ این اے 124کے علاقہ فتح گڑھ میں مظاہرہ کیا جس میں عائشہ گل لئی کے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان پر بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کی گئی ۔ مسرت چیمہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ عائشہ گل لئی نے پیچھے سے ملنے والے لقموں پر پریس کانفرنس کی ،ڈرامے کا اسکرپٹ کہاں لکھا گیا یہ حقیقت جلد قوم کے سامنے آ جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ہماری آبادی کا پچاس فیصد ہیں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد کی پی ٹی آئی سے وابستگی دیکھ کرہمارے سیاسی مخالفین شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عائشہ گل لئی نے امیر مقام سے ملاقات کی اور اس کے بعد انہوں نے بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ۔وہ انتخابات جیت کر نہیں بلکہ مخصوص نشستوں پر آئیں انہوں نے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑنے کا اعلان کیوں نہیں کیا ؟۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ آج ہر ذی شعور سوال اٹھا رہا ہے کہ عائشہ گل لئی نے غیرت کی بڑی بات کی لیکن چار سال تک پارٹی کے ساتھ وابستہ بھی رہیں اور یوم تشکر کے جلسے میں بھی اسٹیج پر موجود تھیں۔
Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy