نواز شریف اتوار کو بڑے قافلے کی صورت میں اسلام آباد سے لاہور جائیں گے: ذرائع

Published on August 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 242)      No Comments


لاہور(یوا ین پی) مسلم لیگ ن کے قریبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ مری میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی اسلام آباد سے لاہور روانگی پر بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اتوار کو موٹر وے کے ذریعے لاہور جائیں گے اور ان کے ساتھ ایک بڑا جلوس بھی ہمراہ ہو گا۔ اسلام آباد سے چودھری نثار میاں نوازشریف کو روانہ کریں گے۔ لیگی کارکنان موٹر وے کے مختلف انٹرچینجز پر نوازشریف کے قافلے کا برتپاک استقبال کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور پہنچنے پر سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے قافلے کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔ استقالیہ کمیٹی کا انچارج حمزہ شہباز کو مقرر کیا گیا ہے۔ حمزہ شہباز دیگر قائدین کے ہمراہ بابو صابو انٹرچینج پر نوازشریف اور ان کے قافلے کا استقبال کریں گے۔  

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog