شاہد خاقان عباسی کی کابینہ کیلئے وزراء کے نام فائنل، تقریب حلف برداری آج ہو گی

Published on August 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 303)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ کیلئے نام فائنل، سابق وزیر اعظم نواز شریف نے نئی وفاقی کابینہ کے ناموں کی منظوری دیدی۔ خواجہ آصف وزیر خارجہ، احسن اقبال وزیر داخلہ جبکہ خرم دستگیر دفاع کے وزیر ہوں گے۔ چوہدری نثار کی وزیر بننے سے معذرت، اسحاق ڈار وزیر خزانہ اور مریم اورنگزیب وزیرمملکت برائے اطلاعات رہیں گی۔باوثوق ذرائع کے مطابق کابینہ میں کچھ نئے چہرے بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ طلال چودھری کو وزیر مملکت برائے داخلہ، پرویز ملک کو وزیر مملکت برائے تجارت بنایا جا رہا ہے۔ دانیال عزیز، عبدالرحمان کانجو اور جنید انوار چودھری بھی وزیر مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ مشاہد اللہ خان وزیر موسمیاتی تبدیلی ہوں گے۔نوازشریف کابینہ میں شامل خواجہ سعد رفیق، سردار یوسف، طارق فضل چوہدری سمیت باقی وزرا اپنے پرانے محکمے سنبھالیں گے۔ نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری آج صبح نو بجے ایوان صدر میں ہو گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes