ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان، سکیورٹی معاملات پر حتمی فیصلہ آج ہو گا

Published on August 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 354)      No Comments


لاہور(یو این پی) ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سکیورٹی معاملات پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا وفد ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی سربراہی میں وزیر قانون رانا ثنا اللہ سے آج ملاقات کرے گا۔ ملاقات میں آئی جی پنجاب عارف نواز بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات ورلڈ الیون ٹیم کو سکیورٹی دینے کے حوالے سے نہایت اہمیت کے حامل ہے۔ ملاقات میں سیکورٹی دینے یا نہ دینے کا حتمی فیصلہ سامنے آ سکتا ہے۔ سیکورٹی کلیئرنس ملی تو پی سی بی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو باضابطہ آگاہ کرے گا جس کے بعد ورلڈ باڈی غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آنے پر آمادگی ظاہر کرے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes