نواز شریف ضمنی انتخاب کیلئے کسی کو ٹکٹ نہیں دے سکتے: ذرائع الیکشن کمیشن

Published on August 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 276)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی)پانامہ کا ہنگامہ ختم، نون لیگ کی مشکلات شروع، نواز شریف وزارت عظمیٰ کیلئے نااہل ہونے کے ساتھ ساتھ پارٹی کی سربراہی کرنے کے اختیار سے بھی محروم، این اے 120 کے ضمنی الیکشن کیلئے ٹکٹ کیسے جاری کریں؟ ن لیگ کے لئے نئی مشکل۔  الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف ضمنی انتخاب کیلئے کسی امیدوار کو ٹکٹ نہیں دے سکتے۔ قانون کے مطابق، صرف پارٹی سربراہ ہی کسی امیدوار کو الیکشن لڑنے کیلئے اپنی جماعت کا ٹکٹ جاری کر سکتا ہے۔ سابق وزیر اعظم کی جانب سے پارٹی عہدہ نہ چھوڑنے پر امیدوار کو شیر کا انتخابی نشان نہ ملنے کا خدشہ ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes