وینزویلا کی خاتون اٹارنی جنرل اپنے منصب سے فارغ

Published on August 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 327)      No Comments


کراکس(یو این پی) وینزویلا کی اسمبلی نے اپنے پہلے ہی اجلاس میں خاتون اٹارنی جنرل لْوئیسا اورٹیگا کو اْن کے منصب سے فارغ کر دیا۔ لبنانی نژاد طارق ولیم صَعب کو وینزویلا کا نیا اٹارنی جنرل مقرر کر دیا ہے۔ قبل ازیں اورٹیگا نے ٹویٹ کیا تھا کہ اْن کے دفتر کو فوج نے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ اورٹیگا، صدر نکولس مادورو کی سخت ترین ناقدوں تصور کی جاتی ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں فوج کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔ وینزویلا کی سابق اٹارنی جنرل نے 2 اگست کو اعلان کیا تھا کہ وہ 30 جولائی کے پارلیمانی انتخابات میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں کی بھرپور تفتیش کریں گی۔ پارلیمنٹ کے انتخابی عمل کو متنازعہ خیال کیا جاتا ہے اور بین الاقوامی برادری اس کی مذمت کر چکی ہے۔ عالمی برادری کا خیال ہے کہ صدر نکولس مادورو اپنی قوت بڑھانے کے لیے ملکی اداروں کو اپنا کھلونا بناتے جا رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog