پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر چھائے کالے بادل چھٹنے لگے

Published on August 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 366)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی)ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان 7 سے 17 ستمبر تک متوقع، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر چھائے کالے بادل چھٹنے لگ گئے، حکومت پنجاب نے پی سی بی کو ورلڈ الیون کا دورہ ری شیڈول کر کے 17 ستمبر تک واپس بھیجنے پر فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ حکام جائلز کلارک کو پیش رفت سے آگاہ کریں گے جبکہ دوسری جانب بین الاقوامی کھلاڑی بھی ایک لاکھ ڈالرز کی کثیر رقم پر دورہ پاکستان کے لئے رضا مند دکھائی دیتے ہیں حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے ورلڈ الیون کی سکیوٹی ٹیم کے دورے کے بعد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں ورلڈ الیون نے دورہ پاکستان پنجاب حکومت کی طرف سے فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے سے مشروط کیا تھا جس سلسلے میں پنجاب حکومت اور پی سی بی حکام کے مابین پہلی میٹنگ بغیر کسی نتیجے پر پہنچنے ختم ہو گئی تھی اور پنجاب حکومت نے پی سی بی حکام کو موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے باعث سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کر لی تھی تاہم گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب کی ذاتی دلچسپی پر پنجاب حکومت کی جانب سے رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں پی سی بی کی طرف سے سبحان احمد اور کرنل ریٹائرڈ محمد اعظم نے شرکت کی اجلاس کے دوران رانا ثناء اللہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کو موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے بارے میں بتایا اور کہا کہ پنجاب حکومت کھیلوں کے فروغ میں دلچسپی رکھتی ہے اور حکومت پنجاب کی خواہش ہے کہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی ہو تاہم پنجاب حکومت رسک نہیں لینا چاہتی رانا ثناء اللہ نے پی سی بی حکام کو مشورہ دیا کہ ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان ری شیڈول کر دیا جائے کیونکہ لاہور میں 19 ستمبر کو الیکشن ہیں اگر پی سی بی 17 ستمبر سے پہلے ورلڈ الیون کا دورہ مکمل کر کے واپس بھجوانے کی یقین دہانی کرواتا ہے تو پنجاب حکومت مکمل فول پروف سکیورٹی دینے کو تیار ہے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے اس موقع پر کہا کہ آئندہ ہفتے ورلڈ الیون کی سکیورٹی ٹیم لاہور پہنچے گی اور سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لے گی انہوں نے کہا کہ کوشش کی جائے گی کہ ورلڈ الیون کو سترہ ستمبر سے پہلے دورہ مکمل کرے واپس بھجوا دیا جائے۔ واضح رہے کہ ورلڈ الیون نے شیڈول کے مطابق نو ستمبر سے انتیس ستمبر تک پاکستان کا دورہ کرنا تھا جو ری شیڈول ہوکر سات سے سترہ ستمبر تک متوقع ہے دوسری جانب ورلڈ الیون کے سلیکٹر و کوچ سابق زمبابوین کپتان اینڈی فلاور بین الاقوامی کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان کے لئے راضی کرنے میں مصروف ہیں پی سی بی کی جانب سے اینڈی فلاور کو قومی ٹیم کے ساتھ رکھنے کے معاملات بھی زیر غور ہیں مگر ایسا صرف اسی صورت متوقع ہے جب ورلڈ الیون کامیاب دورہ پاکستان سے لوٹے گی واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو ایک لاکھ ڈالر کی رقم دی جائے گی جس پر پی سی بی حکام کا موقف ہے کہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لئے یہ بہت معمولی قیمت ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes