نواز شریف کارروان ،پرجوش کارکن قائد کی گاڑی چومتے رہے،وزیر اعظم نواز شریف کے فلک شگاف نعرے

Published on August 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 303)      No Comments


شریف لاہور روانگی کیلئے جیسے ہی پنجاب ہاؤس سے باہر آئے تو وہاں موجود کارکنان نے شاندار استقبال کیا
اسلام آباد(یو این پی)سابق وزیراعظم نواز شریف کے قافلے میں شامل کارکنان کا جوش و خروش دیدنی تھا۔متوالے اپنے قائد کی گاڑی کو چومتے رہے۔وزیراعظم نواز شریف اور شیر آیا کے فلگ شگاف نعروں سے سفر کا آغاز کیا۔بدھ کو سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور روانگی کیلئے جیسے ہی پنجاب ہاؤس سے باہر آئے تو وہاں موجود مسلم لیگ ن کے کارکنان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے شاندار استقبال کیا۔کارکنان کا جوش و خروش دیدنی تھا۔اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد ان کی گاڑی کیساتھ لپٹ گئی۔اس موقع پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھے گئے۔پرجوش کارکنان اپنے قائد کی گاڑی چومتے رہے اور پھول کی پتیاں نچھاور کرتے رہے۔کارکنان نواز شریف کی گاڑی کیساتھ پیدل چلتے رہے اور دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا کیساتھ ساتھ وزیراعظم نواز شریف کے فلگ شگاف نعرے بھی لگاتے رہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes