ظلم کا نظام ختم کر کے دم لیں گے، سراج الحق کا جھنگ میں خطاب

Published on August 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 385)      No Comments


جھنگ(یو این پی) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ان کا کہنا تھا کہ آج عوام غریب ہے امیر صرف نواز شریف ہے، کرپٹ موجودہ حکومت نے ہمیں دہشت گردی اور کرپشن دی ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ستر سال گزر جانے کے باوجود بھی غریب غربت کی چکی میں پس رہا ہے، حکمران آج پارلیمنٹ میں کرپشن کے نظام کو بچانے کی کوشش میں لگے ہیں، ملک میں ظلم کا نظام ہے، میں خود کسان ہوں اسلئے کسانوں کے مسائل کو بہتر جانتا ہوں۔ سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ جماعت اسلامی غریبوں کی جماعت ہے، جماعت اسلامی چاہتی ہے ملک میں عدل کا نظام ہو، انڈیا سی پیک کے خلاف ہے، آئین میں باسٹھ اور تریسٹھ کو کوئی مائی کا لعل نہیں حتم کر سکتا ہے۔ سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پییلز پارٹی کا بھی احتساب ہونا چاہیے، باسٹھ تریسٹھ کو ہر سیاسی حکمران اور ہر سرکاری آفیسر پر عائد کروائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes