کشمیری بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے

Published on August 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 357)      No Comments


سری نگر(یو این پی)مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں موجود کشمیری بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے، اسی مناسبت سے وادی بھر میں احتجاجی مظاہرے ہونگے، حریت رہنماؤں نے تمام سرکاری تقاریب کے بائیکاٹ کی اپیل کر دی۔ بھارت کے یوم آزادی پر دنیا بھر میں موجود کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔ مقبوضہ وادی میں بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ کشمیری دنیا بھر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں گے۔ حریت رہنماؤں نے کشمیری والدین اور اساتذہ کو وادی کے تعلیمی اداروں میں بھارت نواز تقاریب کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes