لاہور(یو این پی) سی آئی اے پولیس نے ڈکیتی و راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر لئے۔ گرفتار ملزموں میں عزیز، جنید اور فاروق شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن، وحدت کالونی، مسلم ٹاؤن اور ساندہ میں 7 مقدمات ٹریس کر لئے گئے ہیں۔ ملزموں کے قبضہ سے مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کر کے مذید تفتیش کی جا رہی ہے۔