نو جو ان نسل کو غیر اخلا قی سر گر میوں سے محفو ظ رکھنے کے لئے کھیلوں کو فر وغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے علی اکبر بھٹی ڈپٹی کمشنر وہاڑی

Published on August 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 520)      No Comments

وہاڑی(یواین پی) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ نو جو ان نسل کو غیر اخلا قی سر گر میوں سے محفو ظ رکھنے کے لئے کھیلوں کو فر وغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا انسا نی جسم کی نشو ونما میں کھیل کو خاص اہمیت حاصل ہے کھلا ڑی کی قوت مدافعت اور بر داشت کا ما دہ عام انسا ن کی نسبت کہیں زیادہ ہو تا ہے یہ بات انہوں نے جشن آزادی تیکو انڈو چیمپیئن شپ کے اختتام پرضلع وہاڑی کی تینو ں تحصیلو ں کے کھلاڑیو ں میں تقسیم انعا مات کی تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بو رے والا راؤ تسلیم ، ڈی ایم او خضر حیات بھٹی، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفا رمیشن سید ما جد علی ، ایس این اے شیخ خرم سلیم، ڈی ایس او رئیس احمدجو نا ، ضلعی چیئر مین کر کٹ بورڈ زاہد خان بر کی ، ضلعی جنر ل سیکر ٹری تیکو انڈو ایسو سی ایشن حا جی محمد ظفر اللہ چوہدری ، نیشنل ریفری عمر ان خان، بلال عظیم ، مز مل واہلہ اور 70سے زائد کھلا ڑی شر یک تھے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ جس معا شرے میں کھیل کے مید ان آباد ہوں وہاں ہسپتال ویران ہو تے ہیں نو جو ان نسل کی ذہنی ، فکر ی ، اخلا قی آبیا ری کے لئے ضر وری ہے کہ ہم کھیلو ں کو پر وان چڑ ھا ئیں تاکہ کھیلو ں کے مید ان آباد ہو ں انہوں نے کہا پنجاب حکو مت صو بہ بھر میں کھیلو ں کے فر وغ کے لئے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے تا کہ نو جوان نسل بے راہ روی سے محفو ظ رہ سکیں تیکو انڈ و کے مقا بلہ میں وہاڑی کی ٹیم نے پہلی، بورے والا نے دوسری اور میلسی نے تیسر ی پو زیشن حاصل کی ججز کے فرائض نیشنل ریفری عمر ان خان ، بلال عظیم اور مز مل حسن واہلہ نے انجام دیئے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes