جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں چاقو بردار شخص کا حملہ،1 شخص ہلاک 5 زخمی

Published on August 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 295)      No Comments


ہیمبرگ(یو این پی)جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں چاقو بردار حملہ آور نے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے 26 سالہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے جس کا تعلق متحدہ عرب امارات سے بتایا جا رہا ہے۔ ہیمبرگ کے میئر نے میڈیا کو بتایا کہ لگتا ہے ملزم کو ڈی پورٹ کیا جا رہا تھا جس کے پاس شناختی اور سفری دستاویزات نہیں تھیں۔ اس سے پہلے فن لینڈ میں بھی ایک چاقو بردار شخص نے حملہ کر کے متعدد افراد کو زخمی کر دیا تھا جسکے بعد میں پولیس نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题