سلمان خان پڑوسیوں سے پریشان

Published on August 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 373)      No Comments


ممبئی(یو این پی) بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین شو بگ باس سیزن 11 کا نیا پرومو جاری کردیا ہے جس میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو پڑوسیوں اور پڑوسیوں کو سلمان خان سے پریشان دکھایا گیا ہے۔بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے دبنگ شو باگ باس کا انتظار بھارت سمیت پاکستانی شائقین کو بھی شدت سے رہتا ہے اور اب شائقین کا یہ انتظار ختم ہوگیا بگ باس سیزن 11 کا پرومو جاری کردیا گیا ہےجس میں سلمان ہمیشہ کی طرح انرجی سے بھرپور شرارتیں کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔بگ باس کے ہر سیزن میں شائقین کی دلچسپی کیلئے ہربار کچھ نہ کچھ نیا موضوع رکھا جاتا ہے ، مثلاً گزشتہ سیزن میں ایروپلین، جنت جہنم وغیرہ دکھایا گیا تھا جسے شائقین کی جانب سے بے حد پزیرائی حاصل ہوئی تھی اوراب بگ باس کا نیا موضوع پڑوسی اور پڑوسیوں سے ہونے والی پریشانیاں ہیں ، موضوع کی مناسبت سےسلمان خان پرومو میں اپنے پڑوسیوں کو پریشان کرتے اور خود ان سے پریشان ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy