پاکستان میں خواجہ سرائوں کی کل تعداد 10 ہزار 418 ہے

Published on August 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 644)      No Comments


اسلام آباد (یوا ین پی) چھٹی مردم شماری کے نتائج کے مطابق پاکستان میں خواجہ سرائوں کی کل تعداد 10 ہزار 4 سو 18 افراد پر مشتمل ہے۔ پنجاب میں خواجہ سراؤں کی تعداد 6 ہزار 709، سندھ میں 2 ہزار 527، خیبر پختونخوا میں 913، بلوچستان میں 109، اسلام آباد میں 133 اور فاٹا میں 27 ہے۔74 فیصد خواجہ سرا شہروں، جبکہ 26 فیصد دیہات میں مقیم ہیں۔ مجموعی آبادی کے تناسب سے خواجہ سرا کل آبادی کا 0.005 فیصد ہیں۔2017 میں ہونیوالی چھٹی مردم شماری میں پہلی بار خواجہ سرائوں کی مردم شماری کی گئی تھی۔واضح رہے 19 سال بعد ملک میں مردم شماری کے ابتدائی نتائج وزیرِاعظم کے زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل میں تسلیم کر لیے گئے۔ ملکی آبادی 20 کروڑ 77 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے جن میں مردوں کی تعداد خواتین کے مقابلے میں 51 لاکھ زیادہ ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme