مشکل وقت میں پاکستان کرکٹ کی مدد کریں گے: افریقی بورڈ

Published on August 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 323)      No Comments


جوہانسبرگ (یوا ین پی)ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان اور گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ نے پی سی بی اور کرکٹ جنوبی افریقا کو یکجا کر دیا۔ افریقی بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ہارون لوگارٹ کہتے ہیں کہ مشکل وقت میں پاکستان کرکٹ کی مدد کریں گے۔ ورلڈ الیون میں شامل پانچ جنوبی افریقی کرکٹرز آزادی کپ میں چھکے، چوکے لگائیں گے، پروٹیز سپر سٹارز کلیاں اڑائیں گے اور قذافی سٹیڈیم کی شان بڑھائیں گے۔ کیپ ٹاؤن میں کرکٹ جنوبی افریقا کے چیف ایگزیکٹو ہارون لوگارٹ نے میڈیاسے خصوصی گفتگو کی۔ انہوں نے جنوبی افریقی کرکٹرز کی ورلڈ الیون میں شمولیت کو سراہا اور مشکل وقت میں پاکستان کرکٹ کی مدد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ جنوبی افریقا میں ہونے والی گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ کی دو فرنچائزز پی ایس ایل مالکان نے خریدیں جس سے پی سی بی اور کرکٹ ساؤتھ افریقا کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes