پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کااز حج آپریشن کامیابی سے مکمل

Published on August 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 596)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کے32دن پر محیط قبل از حج آپریشن کے دوران 230 خصوصی اور شیڈول پروازوں کے ذریعے تقریباً 57 ہزار عازمین حج کو پاکستان کے سات بڑے شہروں سے مدینہ اور جدہ پہنچا دیا گیا ہے جبکہ پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 6 ستمبر کو شروع ہوگا اور اس کا اختتام5اکتوبر کوہوگا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق رواں سال میں پروازوں کی بروقت روانگی کی شرح 92 فی صد رہی ہے۔پی آئی اے نے کراچی سے17ہزار615،اسلام آباد سے10ہزار882،لاہور سے10ہزار610، پشاور سے7ہزار601، ملتان سے5ہزار956،سیالکوٹ سے 3 ہزار 923 اور فیصل آباد سے 445 عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن مہتاب احمد خان اور سیکرٹری ایوی ایشن، چیئرمین پی ٹی آئی عرفان الٰہی نے پی آئی اے انتظامیہ کو قبل از حج آپریشن کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد دی ہے اور ہدایات جاری کی ہیں کہ وطن واپسی پر حجاج کرام کو سعودی عرب ایرپورٹ پر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔حجاج کرام کو سہولیات پہنچانے کے لئے پی آئی اے انتظامیہ نے خصوصی حج ٹیم جدہ حج ٹرمینل اور مدینہ ایرپورٹ پر تعینات کر دی ہے تاکہ حجاج کے وطن واپسی کے سفر میں ان کو ہر ممکن خدمات فراہم کی جا سکیں۔

 

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog